پی ٹی آئی میں شامل کیوں نہیں ہوا بتا کر دوست کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا، چوہدری نثار

چوہدری نثار

پی ٹی آئی میں شامل کیوں نہیں ہوا؟ چوہدری نثار بول پڑے


حلقہ این اے 54،53 اور پی پی 10 سے آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان نے کہا ملک مشکل ترین دور سے گزررہا ہے۔

گریڈ 1 تا 18 کی2093خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

اڈیالہ روڈ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی 54 سال سے میرا دوست ہے مگر میں تحریک انصاف میں شامل کیوں نہیں ہوا ابھی نہیں بتا سکتا، بتایا تو بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، میں دوست کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا۔

پاکستانی 6 ماہ میں 96 ارب سے زائد کی چائے پی گئے

اپنے خطاب میں چوہدری نثار نے مزید کہا  مسلم لیگ ن میں پینتیس سال گزارے، بہت سے راز میرے پاس ہیں مگر ان پر تنقید نہیں کرونگا۔

اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ۔ جو لوگ کہتے مسلم لیگ ن نے ترقیاتی کام کروائے تو ان کو بولیں ڈیڑھ سال اب حکومت رہی کوئی ایک اینٹ لگائی ہے تو دکھا دیں ۔ آپ سے جو ووٹ مانگنے آئے اس سے پوچھیں کتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔میں نے اس حلقے کے عوام کی خدمت کی میری اولا د بھی آپ کی خدمت کرے گی۔

فواد چوہدری کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی

ایک اور جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی جماعت میں شامل کرنے کے لیے کافی مرتبہ اصرار کیا، وہ میرا 50 سال سے دوست ہے، اور آج بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں الیکشن کے بعد کسی جماعت میں عزت کے ساتھ جاؤں۔انتخابات 2018 میں کیا ہوا، اس کی وجہ کچھ اور تھی، پھر کبھی بتاؤں گا۔

جمعیت علمائے پاکستان ( نورانی) کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ عمران نے کسی کو پارٹی میں شامل کرنے کی اتنی کوشش نہیں کی جتنی میرے لیے کی۔


متعلقہ خبریں