نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی نمائندہ کی ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ یورپی یونین کی قیادت اور اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کیساتھ مسلسل روابط قابل قدر ہیں،عالمی و علاقائی امور خصوصاً پاک بھارت اور امریکا ایران تنازع پر قریبی رابطہ رہا۔
یورپی یونین کا امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کا فیصلہ
بعد ازاں کایا کالاس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں،کایا کالاس کادورہ پاکستان یورپی یونین کے درمیان تعلقات کے فروغ کاعکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیشہ امن اور سفارتکاری کی حمایت کی، یورپی یونین پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے ، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ مرکوز ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with the EU HR/VP Ms. Kaja Kallas @kajakallas, today in Islamabad.
During the meeting, both sides acknowledged the positive trajectory of Pakistan-EU ties and agreed to further strengthen the… pic.twitter.com/xJAVuE3MG0
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 1, 2026
اس موقع پر یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے کہا کہ پاکستان خطے کی بڑی طاقت اور ہمارا اہم شراکت دار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے نائب وزیراعظم سے بات ہوئی ، افغانستان سے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکا ایران تنازعے میں ثالثی کے دوران اہم کردار ادا کیا ، یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔
