اسلام آباد، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں علاقائی امن و استحکام، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران برطانوی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے اس کی مسلسل سفارتی کوششوں کی بھرپور تعریف کی۔
انہوں نے بالخصوص پاکستان کی کامیاب ثالثی کا ذکر کیا، جس کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ممکن ہوئے۔ برطانیہ نے اس پیش رفت کو عالمی سفارت کاری میں پاکستان کی ایک اہم کامیابی قرار دیا۔
لبنان اسرائیل فریم ورک معاہدہ اسرائیلی قبضے کو قانونی جواز دینے کے مترادف ہے، نعیم قاسم
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، مذاکرات، سفارت کاری اور تعمیری روابط کے فروغ کا حامی رہا ہے اور مستقبل میں بھی تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with UK Foreign Secretary H.E. Yvette Cooper @YvetteCooperMP.
Foreign Secretary Cooper reiterated UK’s appreciation for Pakistan’s sustained efforts for peace and stability in the region… pic.twitter.com/QTdeMBeD8a
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 27, 2026
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یقین ہے کہ پیچیدہ علاقائی اور عالمی مسائل کا پائیدار حل صرف بات چیت اور باہمی تعاون سے ممکن ہے۔
ٹیلیفونک گفتگو کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے، دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
