امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک اچھی ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ فوجی آپریشن کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا اور نہ ہی ایٹم بم خریدے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران معاہدےکےبہت قریب ہیں، ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ ایک اچھی ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ فوجی آپریشن کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جو چاہتے ہیں وہ ایران سے حاصل کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی جلدی میں نہیں، ورنہ اچھی ڈیل نہیں ہوگی، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سارے پتے امریکا ہی کے پاس ہیں۔
چین سمیت کوئی ملک خطے پربالادستی قائم نہیں کرسکتا، امریکی وزیرجنگ
امریکی صدر نے جمعہ کو آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ ڈیل پردستخط ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔
