عالمی چیمپیئن ارجنٹائن نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، اسٹار فٹبالر لیونل میسی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کیساتھ سب سے زیادہ چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑی بن جائیں گے، جو فٹبال کی تاریخ کا ایک بڑا اعزاز سمجھا جا رہا ہے۔
ارجنٹائن کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 17 جون کو الجزائر کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ گروپ مرحلے میں اسے دیگر اہم مقابلوں کا بھی سامنا ہو گا۔
فیفا ورلڈکپ: اسپین نے اپنی تاریخ کے انوکھے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کا انعقاد 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر کیا جائے گا، جہاں دنیا بھر کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔
