واشنگٹن: امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسئیس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی حتمی منظوری ڈونلڈ ٹرمپ دیں گے۔ امریکا اور ایران کے مذاکرات کاروں میں 60 روزہ ایم او یو پر اتفاق ہو گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ معاہدہ کے تحت جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کیے جائیں گے۔ جبکہ مجوزہ 60 روزہ مفاہمتی یادداشت میں آبنائے ہرمز کو بغیر رکاوٹ کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔
مفاہمتی یادداشت میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار نہ بنانے کا عہد شامل ہو گا۔ جبکہ انتہائی افزودہ یورینیم تلف کرنے اور افزودگی کے مسئلے پر مذاکرات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قیدیوں پر جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بلیک لسٹ کر دیا
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا پابندیوں میں نرمی اور منجمد ایرانی فنڈز کی رہائی پر بات چیت کا وعدہ کرے گا۔ جبکہ ایسا نظام زیر غور ہو گا جس کے تحت ایران کو انسانی امداد اور ضروری اشیا مل سکیں۔
