اقوام متحدہ نے قیدیوں پر جنسی تشدد کے الزامات کی وجہ سے ایران جنگ کا آغاز کرنے والے اسرائیل کو بلیک لسٹ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل پر تنازعات کے دوران جنسی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بلیک لسٹ کیے گئے اداروں میں اسرائیلی جیل اتھارٹی سمیت دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ فہرست ان ممالک اور اداروں پر مشتمل ہے جن پر تنازعات کے دوران جنسی تشدد سے متعلق الزامات سامنے آتے ہیں۔ ان میں اسرائیلی جیل اتھارٹی سمیت بعض دیگر اداروں کا بھی ذکر کیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں جنگی حالات کے دوران قیدیوں اور شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے پاس معاہدے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
خاص طور پر یکطرفہ الزامات کی بنیاد پر غزہ میں 75 ہزار افراد کو جس طرح شہید کیا گیا اور پھر ایران پر حملے کا آغاز کرکے آبنائے ہرمز کی بندش سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو جس معاشی تباہی کی جانب دھکیلا گیا، عالمی تجزیہ کار اس پر امریکا اور اسرائیل دونوں کو جوابدہ سمجھتے ہیں۔
