ایرانی بندر عباس پورٹ کے قریب امریکی حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی شروع کر دی۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ خطے میں ایک امریکی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے، آئندہ کسی بھی حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
دوسری جانب روسی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے امریکی آئل ٹینکر پر ایران نے حملہ کر دیا۔
امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایران کے فوجی اہداف پر حملہ ، 4 ڈرونز بھی تباہ کرنے کا دعویٰ
خبر ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے وارننگ شاٹس فائر کرکے امریکی جہاز کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
