امریکا نے ایران پر ایک ہفتے کے دوران دوسری بار فضائی حملے کر دیئے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ حملے کا مقصد امریکی افواج اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو لاحق خطرہ ختم کرنا تھا۔
امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکی تجارتی جہاز پر 4 ڈرون فائر کیے تھے۔ تمام ایرانی ڈرونز مار گرائے گئے۔
امریکا نے ایران پر پھر حملہ کر دیا، مذاکراتی عمل کو بڑا دھچکا
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نے رپورٹ کیا تھا کہ ایرانی بندر گاہی شہر بندر عباس کے مشرق میں رات ڈیڑھ بجے تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ جس کے بعد فضائی دفاعی بھی نظام چند منٹ کے لیے فعال کیا گیا تھا۔
