راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا انتہائی نتیجہ خیز سرکاری دورہ مکمل ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے ایرانی اسپیکر، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تعمیری روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، وزیر اعظم
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی قیادت نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پرامن حل میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
