سابق وفاقی وزیر خلیل جارج نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔
کوئٹہ میں ہونے والی تقریب کے دوران خلیل جارج نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ سمیت پارٹی رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔
مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خلیل جارج نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے اقلیتی برادری کی خدمت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور اقلیتی برادری کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے خلیل جارج کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی میں آمد سے مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہوگی، ان کا سیاسی اور عوامی تجربہ پارٹی کیلئے مفید ثابت ہوگا۔
جمال شاہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کی بہتری کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں اور حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
نئے صوبوں کی حمایت، شیر افضل مروت بھی میدان میں آگئے
بلوچستان کابینہ میں ممکنہ تبدیلیوں سے متعلق سوال پر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی علم نہیں، انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ متعلقہ فورم سے سامنے آئے گا۔
