بیجنگ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بیجنگ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دورہ چین کے سلسلے میں صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگژو پہنچا ہوں۔ اور صوبہ ژی جیانگ کی قیادت کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ ژی جیانگ کی قیادت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ جن میں ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس، آئی ٹی، ٹیلی کمیونیکیشن، زراعت کے شعبے شامل ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ قابل تجدید توانائی، مینوفیکچرنگ اور دیگر مہارتوں کی ترقی بھی شامل ہیں۔ پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے 75سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امن کی کوششیں؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ میں صدر شی چن پنگ اور چینی قیادت سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ اور دوستی کے لازوال رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کروں گا۔
