اوکاڑہ: رینالہ خورد میں گرین بس میں سفر کے دوران مسافر کا موبائل فون چوری ہو گیا، تاہم بس ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مسافروں سمیت بس تھانے پہنچا دی۔
تفصیلات کے مطابق بس میں موبائل چوری کی اطلاع ملتے ہی ڈرائیور نے بس کے دروازے بند کر دیئے اور مسافروں کو بس سے اترنے کی اجازت دیئے بغیر تھانہ صدر پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق تھانے میں بس کے مسافروں سے پوچھ گچھ اور تلاشی لی گئی، اس دوران چوری شدہ موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے موبائل چوری میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔
رینالہ خورد میں گرین بس سے سواری کا موبائل چوری ہوا تو ڈرائیور نے بس کے گیٹ بند کر دئیے اور بس کو تھانے صدر لے گیا پھر پولیس نے موبائل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا pic.twitter.com/ZaeqdjYERX
— صحرانورد (@Aadiiroy2) August 10, 2026
یہ بھی پڑھیں: سم کارڈ کے نام پر فراڈ، پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا
واقعے کی ویڈیو اور خبر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے بس ڈرائیور کی حاضر دماغی اور بروقت کارروائی کو سراہا۔ متعدد صارفین نے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر انعام دینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
