تہران، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج اور پاسداران انقلاب میں اعلیٰ سطح پر نئی تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی کو ایرانی مسلح افواج کا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو پاسداران انقلاب کا کمانڈر ان چیف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ امیر کیومرث حیدری کو مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر محمد باقر ذوالقدر ایرانی سپریم لیڈر کے سیاسی مشیر کے طور پر فرائض انجام دیں گے، نئی تقرریاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایران میں اعلیٰ عسکری قیادت میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے تقرریوں کی منظوری کے بعد ایرانی مسلح افواج اور پاسداران انقلاب کے اہم عہدوں پر نئی قیادت ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی کو چیف آف جنرل اسٹاف جبکہ احمد وحیدی کو پاسداران انقلاب کا سربراہ مقرر کرنے کے فیصلے کو ملکی دفاعی اور عسکری ڈھانچے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب محمد باقر ذوالقدر کی بطور سیاسی مشیر تقرری سے سپریم لیڈر کے سیاسی معاملات میں ان کے کردار کو بھی مزید اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔
