تل ابیب: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ دفاعی معاہدے پر اسرائیلی حکومت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسرائیل کے لیے خطرناک پیش رفت قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے امور تارکین وطن نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون اسرائیل کے لیے پریشان کن ہے۔
اسرائیلی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پہلے ہی دفاعی معاہدہ موجود ہے، جبکہ اب ترکیہ بھی اس تعاون کا حصہ بن گیا ہے، جس کے اسرائیل کے ساتھ براہ راست اختلافات ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تینوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون اسرائیل کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کولمبیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.4 ریکارڈ
اسرائیلی وزیر نے مکہ دفاعی معاہدے کو ’’انتہائی خطرناک پیش رفت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ اسرائیل کے لیے باعث تشویش ہے۔
