کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شاہراہ بھٹو کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ جسے شہر کے انفراسٹرکچر کا ایک بڑا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن، سعید غنی، ضیاء الحسن لنجار اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ آئی جی سندھ جاوید عالم اودھو، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب، اسپیکر سندھ اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر ہونے والی شاہراہ بھٹو قیوم آباد سے ایم نائن موٹروے تک 39 کلومیٹر طویل سگنل فری ایکسپریس وے ہے۔ جس میں 6 انٹرچینجز شامل ہیں۔
افتتاح کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے خود شاہراہ پر سفر کیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گاڑی ڈرائیو کی۔ ڈملوٹی ٹول پلازہ پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے ٹول ٹیکس بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے نے موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری کر دیا
بلاول بھٹو زرداری نے شاہراہ کے مختلف حصوں کا افتتاح بھی کیا۔ قیوم آباد سے کاٹھوڑ تک کے سیکشن کو باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔ جبکہ کراچی پورٹ تک ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔
