بھارت میں جین زیز نے ایک طنزیہ تحریک شروع کی ہے جس کا نام بھارتی جنتا پارٹی کی پیروڈی پر کاکروچ جنتا پارٹی رکھا گیا ہے۔
بھارت میں ایک جج نے سماعت کے دوران ملک کے نوجوانوں کو کاکروچ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوان کاکروچز کی طرح ہیں جو ہر جگہ پھیل جاتے ہیں لیکن ذمہ داری نہیں لیتے۔
جج کے بیان کے جواب میں نوجوانوں نے کاکروچ سے منسوب آن لائن مہم شروع کر دی۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے 5 دن کے اندر 11.1 ملین فالوورز ہو گئے جبکہ بی جے پی کے 8.8 ملین فالوورز ہیں۔
ہاتھ جوڑو، معافی مانگو ورنہ انجام بھگتو، بی جے پی رہنما کی غنڈہ گردی کی ویڈیو وائرل
نوجوانوں نے کاکروچ جنتا پارٹی کے نام سے ایک علامتی گروپ بھی بنایا، جس کا مقصد نوجوانوں کے مسائل، بے روزگاری اور اظہارِ رائے کی آزادی پر توجہ دلانا ہے۔
گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ جب انڈیا کو گٹر بناؤ گے تو یہاں کاکروچ ہی پیدا ہوں گے۔
