سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب اور 4 دیگر دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی سرغنہ عمرعرف جان میر عرف ثاقب تور کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی، سرغنہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک
ذرائع کے مطابق خارجی عمر عرف ثاقب تور نے اسپین وام میں بوبالی مسجد کے اطراف علاقے میں زیر زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھا تھا، سکیورٹی فورسز نے مربوط حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر جہنم واصل کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سرغنہ کی ہلاکت سے علاقے میں امن بحال ہو گا ،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خوارجی سرغنہ کی ہلاکت فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے۔
