بارکھان میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 7خارجی ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 5بہادر سپوت وطن پر قربان ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالوں میں میجر توصیف احمدبھٹی،نائیک فداحسین،سپاہی ذاکرحسین ،سپاہی سہیل احمداور سپاہی ایاز شامل ہیں۔
آپریشن غضب للحق ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے
ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بارکھان میں جام شہادت نوش کرنیوالے میجر توصیف اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے میجر توصیف احمد اور دیگر شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میجر توصیف احمد اور جوانوں نے بہادری کے ساتھ 7 خارجیوں کو جہنم واصل کیا،میجر توصیف احمد اور جوانوں نے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
میجر توصیف احمد اور دیگر شہداکی قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں،شہدا کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے،میجر توصیف احمد سمیت ہر شہید ہمارے سر کا تاج ہے،شہدا نے قیمتی جانیں وطن پر نچھاور کیں اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔
