ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نئی تجاویز موصول ہوئی ہیں ، ایران تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات پاکستانی ثالثوں کے ذریعے جاری ہیں۔ ہم جو چاہتے ہیں وہ ہمارا مطالبہ نہیں بلکہ ہمارے حقوق ہیں، ایران پر امریکی پابندیاں ہٹانا بھی ہمارے مطالبات میں شامل ہے۔
معاہدہ نہ کیا تو ایران کیلئے اچھا نہیں ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ امریکا کو نیک نیتی ثابت کرنا ہو گی، امریکا کو ایرانی بحری جہازوں کیخلاف ‘بحری قزاقی’ کو ختم کرنا ہو گا۔ ایران اس وقت امریکا کے نقطہ نظر کا جائزہ لے رہا ہے، 14 نکات کی بنیاد پر پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے وزیر داخلہ پیغامات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے کیلیے ایران میں موجود ہیں۔ عمان اور بین الاقوامی اداروں کیساتھ ہم آہنگی سے آبنائے ہرمز کی پائیدار سلامتی یقینی بنانے کیلیے میکنزم قائم کرنا چاہتے ہیں۔
