این سی سی آئی اے پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچے کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت نامراللہ کے نام سے ہوئی،ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں باجوڑ سے گرفتار کیا گیا۔
این سی سی آئی اے کی کارروائی،واٹس ایپ فراڈمیں ملوث15رکنی گروہ گرفتار
ملزم نے کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا،سفاک ملزم نے متاثرہ بچے کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی،گرفتار ملزم متاثرہ بچے کو چاقو دکھا کر ویڈیوز کی آڑ میں بلیک میل کر رہا تھا۔
ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور چاقو بھی برآمد کر لیا گیا،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
