آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان جلد ہونے کی توقع ہے، سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کھلاڑیوں پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔
تین میچز پر مشتمل آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بنگلا دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلنے والی ٹیم میں تین سے چار تبدیلیوں کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم سمیت سفیان مقیم اور حنین شاہ کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، پاکستان وائٹ بال ٹیم کیمپ کا لاہور میں کل آخری روز ہے، کھلاڑی 22 مئی کو راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے۔
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو پاکستان پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔
میرے اور سلمان علی آغا کا آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ہے، بابر اعظم
پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 2 جون کو قذافی اسٹیڈیم جبکہ تیسرا میچ 4 جون کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔
