قومی کرکٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سلہٹ کی پچ بلے بازی کیلئے اچھی ہے لیکن ہم لمبی پارٹنر شپ نہیں لگا سکے۔
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اور سلمان علی آغا کا آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔
میں کبھی بال بوائے تھا، چیمپئن بننے پر بابر اعظم کا جذباتی بیان
دنیا کی ہر دوسری ٹیم کے پاس 140 یا 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والے بالر ہیں،کبھی آپ ایسے بالرز کیخلاف اچھے رن کرتے ہیں اور کبھی آؤٹ بھی ہو جاتے ہیں۔
ہم ٹیسٹ میچ میں اچھی پارٹنرشپ نہیں لگا پا رہے،ناہید رانا کی بولنگ میں بہت بہتری آئی ہے وہ دن بدن اچھے ہورہے ہیں،ہمیں بطور بیٹنگ یونٹ اپنی زمہ داری لینا ہوگی۔
