منگولیا کے مختلف حصوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت عالمی میڈیا کے مطابق 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
5.9 earthquake
📍 168 km SE of Khovd, Mongolia
🕒 Apr 26 4:23:24 UTC (21m ago)
⬇️ Depth: 10 kmhttps://t.co/bE8Ye1skgl pic.twitter.com/dh1Wch6Lun— Earthquakes (@NewEarthquake) April 26, 2026
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ اتنی شدت کا زلزلہ مکانات یا کمزور ڈھانچوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے آفٹر شاکس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
