ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک سے زائد میٹرز کے ذریعے پروٹیکٹڈ کیٹیگری کی سبسڈی لینے والوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔سبسڈی ختم ہونے پر صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری ٹیرف کی بنیاد پر بلنگ کی جائیگی ۔
بجلی کے بلز میں فی یونٹ کتنا ٹیکس وصول کیا جاتا ہے؟ حقائق سامنے آگئے
نان پروٹیکٹڈ ٹیرف پر ہونیوالی بلنگ سے صارفین کے بلوں میں8 سے 10ہزار اضافہ ہوگا ،کمپنیوں نے بجلی کے بلوں پر ملنے والی سبسڈی کی رقوم بھی شائع کر دیں۔
لیسکو سمیت دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کے بلوں پر کیو آر کوڈ شائع کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کی مدد سے اضافی میٹرز رکھنے والے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا تاکہ حقیقی مستحقین کی نشاندہی کی جا سکے۔
بجلی صارفین سے تین سال کے دوران 19 ارب کا ٹیکس وصول کئے جانیکا انکشاف
حکام کے مطابق صرف مستحق پروٹیکٹڈ صارفین کو سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ کیو آر کوڈ کے ذریعے مطلوبہ ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے والے صارفین کی سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔
