کوکین ڈیلر پنکی کو عدالت میں پیشی کے بعد جب پولیس اہلکاروں کے حصار میں لے کر جایا جارہا تھا تو اس دوران پنکی نے صحافیوں کو دیکھ کر جیسے ہی بولنا شروع کیا اسی دوران وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے بھی شور مچانا شروع کردیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو شاید یہ ہدایت ملی ہو کہ پنکی کو صحافیوں کےسامنے بولنے نہیں دینا ہے اسی وجہ سے جیسے ہی اس نے بولنا شروع کیا تو پولیس اہلکاروں کی جانب سے بہت شور شروع ہوگیا تاکہ اس کی آواز دب جائے۔
یاد رہے کہ کراچی کی سیشن عدالت نے منشیات سپلائی نیٹ ورک کی مبینہ ڈیلر انمول عرف پنکی کی سٹی کورٹ میں پیشی کو امن و امان کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت اور ریمانڈ کی کارروائی جیل میں ہی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
