ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ ذوالحجہ کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیدا ہو گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ چاند ایک بج کرایک منٹ پر پیدا ہوا، ماہرین فلکیات نے کہا کہ غروب آفاب کے وقت چاند کی عمر اٹھارہ گھنٹے سے کچھ زائد ہو گی۔
مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کا امکان ہے، ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق 40 منٹ سے بڑھ کر 63 منٹ تک پہنچ چکا ہے۔
کراچی میں یہ فرق 55 منٹ اور پشاور میں 63 منٹ کا فرق ریکارڈ کیا گیا ہے، اگر چاند نظر آ جاتاہے تو پھر پاکستان اور سعودی عرب میں ممکنہ طور پر ایک ہی دن 27 مئی بروز بدھ عیدالاضحیٰ ہو سکتی ہے۔
سعودی عرب میں آج ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا امکان ہے؟ ماہر فلکیات
ماہرین فلکیات نے آج سعودی عرب میں چاند نظرآنے کی بھی پیشگوئی کر رکھی ہے، سپارکو نے بھی پاکستان میں آج چاند نظر آنے کا دعویٰ کر رکھا ہے، چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
