قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو بنگلا دیش کے خلاف کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑنے کی کوشش میں ان کا سر زمین سے ٹکرا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو حادثے کے بعد فوری طور پر اسٹریچر کے ذریعے گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔ جس سے میدان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
واقعہ بنگلا دیش کی اننگز کے آٹھویں اوور میں پیش آیا۔ جب اوپنر تنزید حسن تمیم نے گیند کو ڈرائیو کرتے ہوئے باؤلر کی طرف لوٹا دیا۔ حسن علی نے دائیں جانب ڈائیو کرتے ہوئے کیچ لینے کی کوشش کی۔ تاہم وہ غیر متوازن انداز میں گرے اور ان کے سر کا دایاں حصہ زور سے زمین سے ٹکرا گیا۔
فیلڈ میں فوری طور پر تشویش کی لہر دوڑ گئی کیونکہ فاسٹ باؤلر واضح طور پر چکرائے ہوئے نظر آئے اور اپنا توازن برقرار رکھنے میں مشکل محسوس کرنے لگے۔ طبی عملہ فوری طور پر میدان میں پہنچا اور کئی منٹ تک ان کا معائنہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
خوش قسمتی سے یہ انجری اتنی سنگین ثابت نہیں ہوئی کہ حسن علی کو میچ سے باہر کر دیتی۔ وہ 16ویں اوور کے آغاز پر دوبارہ میدان میں واپس آئے اور 19ویں اوور میں دوبارہ باؤلنگ بھی شروع کر دی، جس سے پاکستان ٹیم میں خدشات کم ہوئے۔ اور ٹیم مینجمنٹ اور شائقین نے سکھ کا سانس لیا۔
