علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی(AIOU) نے سمسٹرخزاں 2026 کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا۔
میٹرک سے لے کر پی ایچ ڈی سطح تک تمام تعلیمی پروگرامز میں داخلوں کا آغاز یکم جولائی 2026ء سے ملک بھر میں بیک وقت ہوگا۔ داخلوں کی یہ سہولت چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات میں بھی دستیاب ہوگی۔

دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبہ کے لئے بھی مختلف سطح کے تعلیمی پروگرامز آفر کئے جارہے ہیں ۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم جولائی سے یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر آن لائن دستیاب ہوں گے تاکہ طلبہ گھر بیٹھے آسانی سے اپلائی کر سکیں۔
طلبہ کی مؤثر رہنمائی اور معاونت کو یقینی بنانے کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ملک بھر میں قائم یونیورسٹی کے 53 علاقائی دفاتر کے ناظمین کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اوپن یونیورسٹی،ماسٹر پروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری
ہدایات کے مطابق داخلوں کے آغاز سے قبل تمام علاقائی کیمپسز میں سٹوڈنٹ فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کیے جائیں گے، اِن ڈیسک پر طلبہ کو داخلے کے عمل سے متعلق مکمل راہنمائی فراہم کی جائے گی جبکہ آن لائن اپلائی کرنے میں مدد کے لئے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مفت سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اِس اقدام کا مقصد تعلیم تک رسائی کو مزید آسان بنانا اور طلبہ کو جدید سہولیات کے ساتھ بہتر راہنمائی فراہم کرنا ہے۔
