کراچی: سونے کی قیمت میں دو دن کے دوران بڑی کمی ہو گئی۔
دو دن میں سونے کی قیمت میں 13 ہزار 958 روپے کی کمی ہوئی ہے، گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 1469 روپے کی کمی ہوئی۔
آج فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 489 روپے کم ہو گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 11 ہزار 240 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے ہو گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں کمی، مٹی کا تیل مزید مہنگا ہو گیا
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 124 ڈالر89سینٹ کم ہونے سے فی اونس قیمت 4328 ڈالر 92 سینٹ ہو گئی ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 463 روپے گر کر7267روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
