پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں پولنگ اسٹیشنوں کو دور کرکے ہمارے ووٹ بینک کو متاثر کیا گیا۔
قمر زمان کائرہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی عمل کو جان بوجھ کرسست روی کا شکار کرنا منصفانہ الیکشن پر سوالیہ نشان ہے۔گلگت بلتستان الیکشن کمیشن ہماری شکایات پرفوری ایکشن لے۔
گلگت بلتستان انتخابات ، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کو فارم 45 فراہم نہیں کیے جا رہے، یہ نتائج تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرکے معاملے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات پرامن ماحول میں ہوئے، اب ماحول خراب نہ کیا جائے، الیکشن کمیشن کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
