ایم 4چک جھمرہ کےقریب بس میں آگ بھڑک اٹھی،موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی سے تمام مسافر، عملہ اورسامان بحفاظت نکال لیاگیا۔
ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروےپولیس نےآگ بجھانےوالےآلات سےآگ پرقابوپالیا،موٹروےپولیس نےمتبادل انتظامات کےذریعےمسافروں کومنزل کی طرف روانہ کردیا۔
سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ مسافروں نےموٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرأت کو سراہا۔
