حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے کی کمی کی ہے۔
اس کے باوجود عوام پر لیوی اور مختلف مارجنز کا بوجھ برقرار ہے، سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 142 روپے 41 پیسے کی لیوی اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔
ایک لیٹر پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 235 روپے 37 پیسے بنتی ہے لیکن صارفین کیلئے پیٹرول کی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔
پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 116 روپے 08 پیسے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں اس کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر وصول کی جا رہی ہے۔ جس میں بجٹ کے بعد اضافے کا امکان ہے۔
سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی تھی جبکہ گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے کمی کی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی۔
