چیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغام امن کمیٹی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ بدامنی اور انتشار پھیلانے والے خوارج ہیں ،دشمن پروپیگنڈے اورافواہوں کےذریعےانتشار پھیلانےکےدرپے ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمن افواہ سازی کے ذریعے ہمارے اندر تقسیم پیدا کرنا چاہتاہے ،ریاست کے امن اوراستحکام کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہے،فتنہ الخوارج کےدہشتگرداسلام کےنام پربےگناہوں کوقتل کررہےہیں۔
کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفترسیل
بھارت کو معرکہ حق میں عبرتناک شکست ہوئی ،بھارت سے ہماری لڑائی کابنیادی سبب کشمیر ہی ہے،پاکستان نے کشمیر کے مسئلے کودنیا بھر میں اجاگر کیا،معرکہ حق کےبعدکشمیر کا مسئلہ دنیا میں زیر بحث آیا۔
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کاتشدد کاراستہ اختیار کرنا بلاجواز ہے،آزاد کشمیر کے لوگ امن پسند اورمحب وطن ہیں،پاکستانی آزادکشمیرکےبھائیوں کے لیے ہر طرح کی قربانی دے رہے ہیں۔آئینی معاملات احتجاج سے نہیں پارلیمان میں حل ہوتے ہیں،امن کیلئے پاکستان کے کردار کی پوری دنیا معترف ہے۔
