عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے گرد غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت میں 3.35 فیصد اضافہ ہونے سے نرخ 109.26 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ہیں، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ تیل کے نرخ میں 4.2 فیصد اضافہ ہونے کے بعد قیمت 105.42 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
ایک ہفتے کے دوران برطانوی تیل کی قیمت میں تقریباً 7.8 فیصد اور امریکی خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی
واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
