پاکستان نے مقامی تیار کردہ کروز میزائل فتح 4 کا کامیاب تربیتی تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے دیسی ساختہ کروز میزائل “فتح 4” کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد دستوں کی آپریشنل تیاری، جنگی صلاحیتوں اور میزائل کے مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی جانچ کرنا تھا، بیان میں کہا گیا کہ فتح 4 میزائل طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح -4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی فائر کا مظاہرہ۔
تربیتی فائر کا مظاہرہ آرمی راکٹ کمانڈ فورس نے کیا
صدر مملکت ، وزیراعظم ، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس کی پوری ٹیم کو کامیاب تربیتی فائر مظاہرے پر مبارکباد pic.twitter.com/BoQTwoAoTK— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 14, 2026
تربیتی تجربہ افواج پاکستان کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے اور مختلف تکنیکی نظاموں کی جانچ کے لیے کیا گیا، تجربے کا مشاہدہ آرمی راکٹ فورس کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
افواجِ پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا،وزیراعظم
صدر مملکت، وزیراعظم اور سروسز چیفس نے کامیاب تربیتی تجربے پر متعلقہ ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
