کیمبرج کا اے ایس لیول میتھ کا 15مئی کو ہونےوالا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔
کیمبرج اعلامیہ کے مطابق ریاضی کا پرچہ احتیاطی تدابیر کے تحت ملتوی کیا گیا ہے،امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان22مئی کو کیاجائےگا۔
اے لیول ریاضی ون کا پرچہ آؤٹ ہونے پر منسوخ
ملتوی کیاگیا پرچہ اےایس ریاضی32(9709)تھا،فیصلہ پاکستان میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور اضافی سیکیورٹی اقدام کے طور پر کیا ،اسکولوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق معلومات 22 مئی تک فراہم کریں گے۔
اے ایس اے لیول کے نتائج جاری کرنے کی تاریخ 11 اگست برقراررہے گی ،کنڑی ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف کا کہنا ہے کہ امتحانی سیزن میں غیرمعمولی نوعیت کی پیپر چوری سامنے آرہی ہے۔
برٹش کونسل، منسوخ کیے گئے اے لیول امتحانات دوبارہ لینے کا اعلان
کچھ عناصر امتحانی اور طلبہ کے مستقبل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ،ذمہ دار عناصر کو روکنے اور سزا دلوانےکیلئے قانونی راستے اختیار کررہے ہیں۔12 مئی کو ہونیوالا اے لیول ریاضی کا پرچہ قبل از وقت شیئر کیا گیا تھا۔
