ایرانی نژاد اداکارہ مندانا کریمی نے 16 برس بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ایرانی نژاد اداکارہ اور ماڈل مندانا کریمی نے موجودہ ایران امریکا کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت چھوڑنے کا اعلان کیا۔
منڈانا کریمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ تقریباً 16 برس بھارت میں گزارنے کے بعد اب اپنے دوسرے گھر کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع اور ایران کی صورتحال نے انہیں جذباتی طور پر بہت متاثر کیا ہے۔
Emotional #MandanaKarimi says she is leaving India after almost 16 years 😔
Actor Mandana Karimi has been expressing her frustration with the current situation in India amid the US-Iran conflict. It all started after Iranian Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei was killed in a… pic.twitter.com/1gwXtHgrou
— Always Bollywood (@AlwaysBollywood) May 12, 2026
انہوں نے اپنے پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انہیں شہرت، محبت اور نئی شناخت دی تاہم موجودہ حالات کے باعث انہوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا بیگ تیار ہے اور میں ایران جانے کی تیاری کررہی ہوں، اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے ممبئی میں احتجاج میں حصہ لینے کے بعد اپنے بہت سے دوستوں کو کھو دیا ہے اور میں محسوس کرتی ہوں کہ بھارت نے مجھے دھوکہ دیا ہے۔
مہوش حیات کی زندگی کا بہترین فیصلہ کونسا تھا؟ اداکارہ نے بتا دیا
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں 16 سال تک یہاں رہی ہوں، میں نے ممبئی میں خود کو کبھی اتنا اکیلا محسوس نہیں کیا جتنا ان دو مہینوں کے دوران کیا ہے۔
