وزیراعظم نے سیکیورٹی اداروں کو بہترین آلات، جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت امن وامان اوروزارت داخلہ کےامورپراجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا ،وزیرداخلہ محسن نقوی، اسحاق ڈار،احسن اقبال اورمحمداورنگزیب نے شرکت کی۔
عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے، صدر کی وزیر اعظم کو ہدایت
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کےجان ومال کاتحفظ ہرصورت یقینی بنایاجائےگا،قانون نافذکرنیوالےاداروں کی صلاحیت بڑھانےکیلئےتمام وسائل فراہم کریں گے۔
وزیراعظم نےاداروں میں کرپشن پرزیروٹالرنس پالیسی پرسختی سےعملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے سمیت تمام اداروں میں بھرتیاں خالصتاًمیرٹ پرکی جائیں۔اہلکاروں کوجدیدسیکیورٹی چیلنجزسےنمٹنےکیلئےجدیدتربیت دی جائے۔
ہر جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا، وزیر اعظم کا دوٹوک اعلان
وزیرداخلہ نے ایف آئی اے ، اسلام آبادپولیس اورسی ڈی اےکی کارکردگی پربریفنگ دی ، جس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کی نئی زیرتعمیرجیل رواں سال ستمبرمیں فعال ہوجائےگی۔
