ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ ایم پی اے ایوب گادھی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ایوب گادھی کے ڈیرے پر کی گئی،آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لیکر آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔
مولانا ادریس پر حملہ کرنیوالوں کی تصاویر حاصل کر لی گئیں ، ایک ملزم کی شناخت
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا ہے کہ سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں ، شواہد اکٹھے کر لئے گئے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، جلد گرفتار کر لیں گے۔
