امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہو رہے ہیں۔
سی این این نے امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای منظرِعام سے غائب ہیں ۔ حملے کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے اہم ملاقات
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت الیکٹرانک میڈیا کا استعمال نہیں کر رہے۔ وہ اپنے پیغامات قاصدوں کے ذریعے پہنچا رہے ہیں ، ان کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
