امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل نے ایران کے خلاف فضائی کارروائیوں کے لیے عراقی صحرا میں خفیہ فوجی اڈہ قائم کیا تھا۔
وال سٹریٹ جرنل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز کے اہلکار معلومات کی بنیاد پر اس اڈے کے قریب پہنچے تو ان پر اسرائیل نے فضائی حملے بھی کیے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اڈے پر اسرائیلی اسپیشل فورسز تعینات تھیں ، یہ اڈہ اسرائیلی فضائیہ کے لیے لاجسٹک مرکز کے طور کام کر رہا تھا، اڈے پر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی تعینات تھیں۔
آبنائے ہرمز کشیدگی پر اسرائیل کی ایران پر نئے حملوں کی تیاری، امریکی فیصلے کا انتظار
اخبار کے مطابق عراق نے اس واقعہ کے خلاف مارچ کے آخر میں اقوام متحدہ میں ایک درخواست بھی جمع کرائی تھی۔
دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بھی فوری طور پر اس رپورٹ پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
