پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے اپنے ماں بننے کا اعلان کر دیا۔
پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پر ایک خوبصورت فوٹو شوٹ شیئر کیا۔ جس میں وہ اپنے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ سفید رنگ کے ملبوسات میں دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر دلکش کپشن لکھا۔ کہ اس موسم گرما میں ہمارے لیے بہت کچھ اور ساتھ بچے کی ایموجی بھی شامل کی۔
پوسٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے لیے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سیلینا جیٹلی کا شوہر کے خلاف مقدمہ، ممبئی پولیس کی کارروائی تیز
یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح ننھے مہمان کی آمد کے منتظر ہیں۔
