امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی فوج ختم ہو گئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی فوج ختم ہو چکی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ ایران کیا ردعمل دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جلد جواب کی توقع ہے جبکہ خطے میں بڑے تنازع کو ختم کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے تنازع کے خاتمے کے لیے ایران کو بھیجی گئی تجویز پر جواب آج متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاملات آگے نہ بڑھے تو دوبارہ پراجیکٹ فریڈم کی طرف جاسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ فریڈم پلس ہوگا، ساتھ کچھ دوسری چیزیں بھی شامل ہوں گی۔
امریکی صدر نے روس اور یوکرین جنگ سے متعلق کہا کہ انہوں نے 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی مزید طویل بھی ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان مستقل جنگ بندی میں توسیع دیکھنا چاہتے ہیں۔
آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری
انہوں نے عراق کی سیاست پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کا حمایت یافتہ وزیراعظم منتخب ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا جرمنی اور پولینڈ سے مزید فوجیں واپس بلا رہا ہے۔
