اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قرض قسط کی منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے منظور ہونے والی رقم توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) پروگرامز کے تحت فراہم کی جائے گی۔
منظوری کے بعد پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ آر ایس ایف کے تحت 210 ملین ڈالر اضافی موصول ہوں گے۔
حکام کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 27 مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔ جس کے تحت حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط، ٹیکس اصلاحات اور دیگر معاشی شرائط پر عملدرآمد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں ملازمت کے شاندار مواقع، اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے تمام پیشگی اقدامات مکمل کر لیے تھے۔ جس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ سے حتمی منظوری کی راہ ہموار ہوئی۔
