اسلام آباد: اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے لیے عالمی سطح پر کیریئر بنانے کا اہم موقع سامنے آیا ہے۔ جہاں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے مختلف شعبوں میں ملازمتوں کی پیشکش کر دی۔
یونیسکو کے مطابق ان ملازمتوں میں پروفیشنل، نیشنل آفیسرز اور کنسلٹنٹس کی کیٹیگریز شامل ہیں۔ جن کے لیے مضبوط تعلیمی پس منظر اور پیشہ ورانہ تجربہ ضروری ہے۔ ابتدائی سطح کی پوسٹس کے لیے کم از کم 2 سال جبکہ سینئر عہدوں کے لیے 10 سے 15 سال تک کا تجربہ درکار ہوتا ہے۔
ادارے کے مطابق امیدواروں کے لیے ماسٹرز یا مساوی ڈگری، انگریزی یا فرانسیسی زبان پر عبور اور مضبوط کمیونیکیشن و تحقیقی صلاحیتیں لازمی ہیں، جبکہ اضافی زبانوں کا علم مزید فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
یونیسکو ملازمین کو مسابقتی تنخواہ پیکج کے ساتھ خاندانی الاؤنس، بچوں کی تعلیم میں معاونت، رہائش اور دیگر سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔
درخواستیں یونیسکو کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ جبکہ انتخاب کے عمل میں ابتدائی جانچ، تحریری ٹیسٹ، انٹرویو اور ریفرنس چیک شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے سبسڈی نظام کا موجودہ طریقہ کار ختم کرنے کا فیصلہ
ماہرین کے مطابق یہ مواقع پاکستانی نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

