نیویارک: امریکا میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران ٹرک اور بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسافر طیارے کے ٹکرانے کا واقعہ نیویارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ جہاں ایک بوئنگ 676 طیارہ اڑان بھرنے کی تیاری کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک سروس ٹرک سے اس کا تصادم ہو گیا۔
تصادم کے نتیجے میں طیارے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر ہنگامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پرتشدد مظاہرے، 3 افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں طیارے اور ٹرک کے درمیان تصادم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
