اسلام آباد: ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف طارق محمود غازی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت کے 4 رافیل سمیت 8 طیارے گرائے۔
ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف طارق محمود غازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آج تک سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ آخر ہوا کیا تھا۔ ائیر فورس نے پہلی بار ملٹی ڈومین آپریشنز کو انٹیروگیٹ کیا۔ اور پاک فضائیہ دشمن کی ہر سرگرمی کو نوٹ کر رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سرحد پر مضبوط سیف گارڈ رکھا ہوا تھا۔ اور دشمن ہماری سرحد کے قریب آنے کی جرأت نہیں کرسکتا تھا۔ بھارت کو اپنی فورس کوری الائن کرنا پڑا۔
طارق محمود غازی نے کہا کہ دشمن کے 4 رافیل سمیت 8 طیارے گرائے۔ ایک ایس یو 3، ایک مگ 29، ایک میرا 2000 اور ایک مہنگا ترین ملٹی رول طیارہ گرایا تھا۔ جبکہ ہم نے بھارت کا ایک بغیر پائلٹ طیارہ بھی گرایا۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،کسی کا باپ بھی پاکستان پرآنچ نہیں لاسکتا، ڈی جی آئی ایس پی آر
انہوں نے کہا کہ اب ہمیں پہلی بار کہنا پڑے گا کہ ہمارا اسکور 0-8 ہے۔ ہم نے جارحانہ فلائٹس جاری رکھیں۔ اور ہم نے ٹرائی سروس پلانز گائیڈنس طے کیں۔
