پاکستان نےآئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کراتے ہوئے بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دیدیا ہے۔
نئے نظام کے تحت 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو دی جانے والی عمومی سبسڈی ختم کرکے جنوری 2027 سے ٹارگٹڈ سبسڈی متعارف کرائی جائے گی۔
یہ سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صرف مستحق صارفین کو فراہم کی جائے گی، جس سے سبسڈی کے غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان
ذرائع نے بتایا ک سبسڈی حاصل کرنے کیلئے بعض گھرانوں میں دو یا تین بجلی میٹر نصب کرکے ہر میٹر کی کھپت 200 یونٹس سے کم رکھنے کا رجحان پایا جاتا ہے تاہم نئے نظام کے نفاذ سے اس طرز عمل کی حوصلہ شکنی ہو گی۔
حکومت اس مقصد کے لیے نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری (این ایس ای آر) کیساتھ بجلی صارفین کو منسلک کرنے کا نظام تیار کر رہی ہے۔
