بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبررساں ادارے رائٹرزکے مطابق زلزلے کا مرکز اتراکھنڈ میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بعض مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
View this post on Instagram
حکام کی جانب سے زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع سامنے نہیں آئی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے نئی دہلی میں بھی محسوس کیے جانے کے باعث شہریوں میں تشویش پائی گئی، تاہم فوری طور پر کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کیوں آتے ہیں؟
زلزلے عموماً ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت کے باعث آتے ہیں، زمین کی سطح کئی بڑی پلیٹوں پر مشتمل ہے جو مسلسل حرکت کرتی رہتی ہیں۔
جب دو پلیٹیں ایک دوسرے سے ٹکراتی، دور ہوتی یا ایک دوسرے کے نیچے سرکتی ہیں تو زیرِ زمین دباؤ جمع ہوتا ہے جو اچانک خارج ہونے سے زلزلے کا سبب بنتا ہے۔



